جموں و کشمیر میں حکومت کی تشکیل کے معاملے میں جاری تعطل کے درمیان پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی)کی صدر محبوبہ مفتی نے آج یہاں وزیر اعظم نریندر مودی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس کے بعد اب ریاست میں حکومت سازی کےامکانات روشن ہوگئے
ہیں۔
محترمہ محبوبہ نے بعد میں نامہ نگاروں سے کہا کہ مسٹر مودی کے ساتھ ان کی ملاقات ’اچھی اور مثبت ‘رہی اور وہ سرینگر پہنچ کر آگے کی حکمت عملی کا انکشاف کریں گی۔
مانا جا رہا ہے کہ اس ملاقات کے دوران جموں و کشمیر میں حکومت سازی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔